ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: عالمی یومِ بزرگاں کی مناسبت سے انجمن میدان میں بزرگوں کےلئے پروگرام اور کھیل مقابلوں کا اہتمام

بھٹکل: عالمی یومِ بزرگاں کی مناسبت سے انجمن میدان میں بزرگوں کےلئے پروگرام اور کھیل مقابلوں کا اہتمام

Sat, 29 Oct 2022 20:39:58    S.O. News Service

بھٹکل:29؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 14 دسمبر 1990 کی قرارداد کے مطابق ہر سال یکم اکتوبر کو عالمی یوم بزرگاں منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد عمر رسیدہ افراد کی بہبودی کے لیے کام کرنا ہے تاکہ ہر ملک میں معمر افراد عزت و وقار کی زندگی بسر کرسکیں۔ لیکن بھٹکل میں 29 اکتوبرکوعالمی یوم ِ بزرگاں کی مناسبت سے محکمہ فلاح وبہبودی اطفال، محکمہ سنئیر سٹیزن ایمپاورنمنٹ اور سرکاری موظف ملازمین سنگھا کے اشتراک سے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میدان  میں بزرگوں کے لئے مختلف پروگرام اور کھیل مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ۔

سرکاری موظف ملازمین سنگھا کے صدر وی ڈی آچاریہ نے کھیل مقابلوں کا اجراء کیا۔ بھٹکل اربن بینک کے نائب صدر ایم آر نائک نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ بزرگ حضرات کمتری کے احساس سے باہر نکلیں اور سماجی خدمات میں مشغول ہوتےہوئے اپنے آپ کو معاشرے کےلئے فائدہ مند ثابت ہوں۔ بزرگو ں کو چاہئے کہ وہ دباؤ والی زندگی سے باہر نکلے اور ذہنی وجسمانی سطح پر صحت مند رہنے کی کوشش کریں۔ عبادات ، پوجا  اور ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح و کسرت کوبھی انجام دیں۔ انہوں نے معاشرے میں ہورہی بزرگوں کو نظراندازکرنے پر تشویش کا اظہار کیا  اور کہا کہ ان حالات میں ہم یعنی بزرگ لوگوں کو آگے بڑھ کر خوشی و غم کے پروگراموں میں شریک ہونا چاہئے اور اپنی زندگی کو خوشگوار انداز میں گذارنا چاہئے۔اس موقع پر کئی سارے ریٹائرڈ حضرات شریک رہتےہوئے کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔

 


Share: